شام کی نئی عبوری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔ عبوری حکومت کے سربراہ محمد الجولانی نے کہا ہے کہ شام گذشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل جنگ کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہے۔۔۔ ایسے میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کسی صورت ممکن نہیں ہے۔۔
انہوں نے واضح کیا کہ شام کی سرزمین کو اسرائیل پر حملے کے لئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔۔ تاہم انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ 1974 کے معاہدے کے تحت صہیونی فورسز واپس جائیں اور جن علاقوں پر 1974 میں معاہدہ ہوا تھا اسی سرحد کو حتمی تسلیم کیا جائے۔۔
انہوں نے اسرائیل کو شام پر مزید حملے روکنے کو بھی کہا ہے۔۔۔