اسرائیل نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کو باضابطہ طور پر چیلنج کردیا ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف غزہ میں فوجی کارروائیوں کے تناظر میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
اسرائیلی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے اسے "متعصبانہ” اور "سیاسی طور پر محرک” قرار دیا ہے۔
