پاکستان نے 84 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں تاکہ وہ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع تاریخی کٹاس راج مندر کی یاترا کر سکیں۔ یہ دورہ 19 سے 25 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔ کٹاس راج مندر 900 سال پرانا ہندو ثقافتی اور مذہبی مقام ہے جو کٹاس گاؤں، چوآ سیدن شاہ روڈ پر واقع ہے۔یہ کمپلیکس مقدس شیو تالاب اور قدیم ہندو مندروں پر مشتمل ہے، جو عقیدت مندوں کے لیے خصوصی روحانی اہمیت رکھتا ہے۔
ویزوں کا اجرا:
- یہ ویزے 1974 کے پاک بھارت پروٹوکول کے تحت جاری کیے گئے ہیں، جو دونوں ممالک کے شہریوں کو مذہبی مقامات کے دورے کی اجازت دیتا ہے۔
- پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے بھارتی یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ
"یہ اقدام مذہبی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کی پاکستان کی کوششوں کا عکاس ہے۔”
بین المذاہب ہم آہنگی کا
