پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے یو اے ای کے 53ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، مضبوط اور پائیدار تعلقات کا اعادہ کیا۔ یہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ قومی دن استقبالیہ کے دوران، سفیر الزابی نے دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت، پائیداری اور زراعت کے شعبوں میں مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا، جسے انہوں نے دونوں ممالک کی ترقی اور طویل المدتی شراکت داری کے لیے ایک اہم عنصر قرار دیا۔سفیر الزابی کا مزید کہناتھاکہ
"متحدہ عرب امارات پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے نہ صرف ہمارے عوام بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔”
