غزہ پر اسرائیلی حملے میں مزید 30 فلسطینی شہید،درجنوں زخمی

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں تازہ ترین حملوں میں مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

محصور اور بمباری کے شکار علاقے کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 38 افراد شہید اور 203 زخمی ہو چکے ہیں۔

شمالی غزہ میں واقع کمال عدوان ہسپتال ایک بار پھر حملے کی زد میں آ گیا جب کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں جن خیموں کو سیف زون سمجھا جاتا تھا،وہ آگ کی زد میں آ گئے جس سے متعدد افراد شہید ہوئے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط رکھنا بند کردے تو جنگ بندی کا معاہدہ ممکن ہے، جب کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے اصرار کیا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد ان کا ملک غزہ میں سیکیورٹی کو مکمل آزادی کے ساتھ کنٹرول کرے گا۔

غزہ کی وزرات صحت کے مطابق گزشتہ برس سے جاری غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے