پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں 2600 روپے کی بڑی کمی آ گئی۔۔۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔۔
رواں ہفتے کے چار روز میں سونا 5500 روپے سستا ہوا۔۔۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا سستا ہو رہا ہے
24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 229 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 لاکھ 14 ہزار 785 ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بھی بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے تنزلی سے 3 ہزار 350 روپے اور 2 ہزار 872 روپے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ 26 ڈالر کمی سے 2 ہزار 621 ڈالر پر آگئے ہیں۔
گزشتہ روز (18 دسمبر) 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 852 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
اس سے ایک روز قبل 17 دسمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
