حیدر آباد : بھارتی ریاست تیلنگانہ کی پولیس نے حیدرآباد (دکن) میں یوٹیوبر اور اداکار پرشانت بہیرا کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بہیرا کی ساتھی اداکارہ نے ان پر کئی مہینوں سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے مطابق ’پرشانت بہیرا نے پچھلے چند مہینوں سے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ شوٹنگ کے دوران ان کا رویہ نازیبا تھا اور انہوں نے نامناسب طور پر چھوا۔‘
اداکارہ کی درخواست پر پولیس نے انہیں گرفتار بھی کرلیا۔ بعدازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
متاثرہ خاتون پرشانت کے ساتھ ایک یوٹیوب چینل کےلیے بننے والی ویب سیریز میں کام کر رہی تھیں۔