دو روز میں 8500 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تین فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہو گئے۔۔ 355 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔۔۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں 4200 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ کاروبار شروع ہوتےہی فروخت کا دباؤ شروع ہوا۔۔ ایک موقع پر انڈیکس میں 674 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔۔ دوسرے سیشن میں خریداری کے باعث انڈیکس میں ساڑھے تین ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 32 سو 38 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 513 پر بند ہوا۔۔۔ کاروباری حجم 30 فیصد کم رہا ۔۔۔۔ 75 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کے سودے 39 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔۔
سرمایہ کاروں نے ایک ارب 27 کروڑ ڈالر منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 958 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔

