عمران خان،علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت درخواست مسترد

0

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں سابق وزراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کی فرد جرم عائد کیے جانے کے خلاف درخواستیں خارج کردی…

ملزمان کی جانب سے ناکافی شواہد کی بنیاد پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف 265ڈی کے تحت درخواستیں دائر کیں… عدالت نے کہا کہ کچھ ملزمان پر 5 دسمبر کو فردجرم عائد ہو چکی، درخواستیں غیر موثر ہیں، فردجرم عائد کرنے کے لیےکافی مواد اور پراسکیوشن کے پاس کافی شہادتیں موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواستیں خارج کردیں۔

عدالت نے کنول شوذب، شہریار آفریدی کی درخواست بھی خارج کیں، عدالت کی جانب سے سعدعلی خان، سکندر زیب، راجا ناصر محفوظ، سعد سراج، عمر تنویر بٹ کی درخواستیں بھی خارج کی گئیں۔

گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت جی ایچ کیوحملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، شہریار آفریدی سمیت درجنوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

علی امین گنڈا پور کی عدالت پیشی کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے، انہوں نے وکیل غلام حسنین سنبل کو پلیڈر مقرر کردیا۔

عدالت نے گزشتہ روز جن ملزمان پر فرد جرم عائد کی، ان میں لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، شبلی فراز، کنوزل شوزف، تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجا ناصر محفوظ شامل تھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.