پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے گئے، 2 درجن کے قریب ملزمان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

0

اسلام آباد : نیب اور ایف آئی اے نے پانامہ کیسز دوبارہ کھول دئیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں بیس سے زائد ملزموں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں دودرجن کے قریب ملزمان کی انکوائری شروع کی گئی ہے،نئے قانون کی روشنی میں پانامہ کیسز کی تحقیقات کوانتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں مختلف ٹیمیں بیس سے زائد نامزد ملزمان کیخلاف تمام حقائق اکٹھے کررہی ہیں،جنوری کے وسط میں ایک درجن بڑے ملزمان کوطلب کیا جاسکتا ہے۔

دوسرے مرحلے میں پچاس ملزمان کو نوٹس بھیج کرجواب طلب کیا جائے گا،پانامہ کیس میں چارسو سے زائد پاکستانی شہریوں کے نام آئے تھے۔

سپریم کورٹ نے نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے کو پانامہ کیس میں آنے والے ناموں کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.