اسرائیلی فوجی لباس پہنے حماس کاصہیونی فورسز پر خودکش حملہ

0

بھوک اور پیاس نے فلسطینیوں کو اس قدر نڈر بنا دیا کہ اب انہوں نے صہیونی فورسز پر خودکش حملے شروع کر دیئےہیں۔۔۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک جنگجو نے اسرائیلی فوجی لباس پہن کر خودکش حملہ کر دیا۔۔۔

 القسام بریگیڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج  دوپہر القسام بریگیڈز کے ایک جنگجو نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے اسنائپر اور اس کے معاون کو انتہائی قریب سے نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کے ایک گھنٹے بعد وہی جنگجو، ایک اسرائیلی فوجی کا بھیس بدل کر  6 اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل ایک دستے کے درمیان داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

القسام بریگیڈز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 فلسطینی میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز کا یہ خودکش حملہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج پر ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.