حکومتی آمدنی کیسے بڑھائی جائے؟وزیراعظم ایف بی آر حکام کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے

0

بڑھتے اخراجات اور محدود آمدنی۔۔۔ ایسے میں خرچے کیسے پورے کئے جائیں۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنی کابینہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔۔۔

وزیراعظم کی زیر صدارت محصولات میں بہتری کے لئے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس۔ شوگر انڈسٹری میں وڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔۔ وزیراعظم کی محصولات کی وصولی کے لئے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کے حوالےسے سخت اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی۔ ان اصلاحات سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی

وزیراعظم نے کہا ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔۔۔چینی کے اسٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ چینی سپلائی چین متاثر نہیں ہو۔۔۔۔

وزیراعظم کی ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت۔۔ انہوں نے کہا ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا

وزیراعظم نے ایف بی آر ویلیو چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا۔۔ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے احکامات اور ٹیکس نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.