ایف سی بلوچستان کا 20 دسمبر کو خاران میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن۔۔۔آپریشن کے دوران آئی ای ڈی بنانےوالی فیکٹری قبضے میں لے لی گئی۔۔۔فیکٹری میں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا تھا۔
دوران آپریشن موٹرسائیکل میں نصب 30کلوگرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔۔بارود سے لیس موٹرسائیکل کوخاران میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو خارجی زخمی ہوئے، جبکہ ان کے زیر استعمال اسلحہ اور دیگر تخریبی سامان بھی برآمد کر لیاگیا
ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے