جرمنی میں کرسمس بازار میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے میں ملوث سعودی شہری سے تفتیس میں کئی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں
جرمنی میں سعودی عرب کے شہری کو کرسمس بازار میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔ گرفتار شہری کی شناخت سعودی نژاد جرمن شہری طالب العبدالمحسن کے نام سے ہوئی ہے۔۔
پولیس کے مطابق سعودی عرب کو طالب عبدالمحسن کی تلاش تھی جس پر دہشت گردی کے الزامات عائد ہیں۔۔۔ اس کے علاوہ عبدالمحسن پر خواتین کو یورپ اسمگل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔۔ جرمنی نے عبدالمحسن کو سیاسی پناہ دی ہوئی تھی۔ جرمن حکومت نے سنگین الزامات کے باوجود عبدالمحسن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا