مسابقتی کمیشن آف پاکستان (CCP) نے گمزاہ کن آئس کریم مارکیٹنگ پر یونی لیور پاکستان اور فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسابقتی کمیشن نے یونی لیور کو 95 ملین روپے اور فریز لینڈ کیمپینا اینگرو کو 75 ملین روپے کا جرمانہ کیاگیا۔یہ کارروائی ان کمپنیوں کی جانب سے اپنی مصنوعات کو آئس کریم کے طور پر مارکیٹ کرنے کے خلاف کی گئی، حالانکہ وہ ڈیری پر مبنی مصنوعات نہیں بلکہ منجمد میٹھے تھیں۔
تحقیقاتی نتائج
- اجزاء کی کمی:
- آئس کریم میں ضروری ڈیری کریم شامل نہیں تھی۔
- مصنوعات میں سبزیوں کے تیل اور جانوروں کی چربی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
- غلط لیبلنگ:
- صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے مصنوعات پر آئس کریم کا لیبل لگایا گیا۔
- مسابقتی نقصان:
- مقامی آئس کریم کمپنی ہیکو آئس کریم کی شکایت پر تحقیقات ہوئیں، جس نے غیر منصفانہ مارکیٹنگ کی نشاندہی کی۔
CCP کے احکامات
- واضح لیبلنگ: مصنوعات پر واضح طور پر "منجمد میٹھا” لکھا جائے۔
- پیکیجنگ کی شفافیت: اجزاء کی مکمل اور درست تفصیل شامل کی جائے۔
- تشہیر کی پابندی: آئس کریم کے طور پر منجمد میٹھے کی تشہیر فوری طور پر روکی جائے۔
بین الاقوامی معیارات کی روشنی
CCP نے امریکہ، آسٹریلیا اور بھارت کے قوانین کا حوالہ دیا، جہاں صرف ڈیری پر مبنی مصنوعات کو آئس کریم کہا جا سکتا ہے۔