پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کا دوسرا بڑا اضافہ۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 ہزار 411 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی۔۔۔۔ ایک لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔۔۔۔
شرح سود میں دو فیصد کمی پر بینکوں میں رکھا سرمایہ سٹاک مارکیٹ میں آنا شروع ہو گیا ہے۔۔۔ میوچل فنڈز نے بھی مارکیٹ میں خریداری بڑھا دی۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 85 کروڑ 78 لاکھ حصص کے سودے 50 ارب 50 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔
سرمایہ کاروں نے 487 ارب روپے کا غیر معمولی منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 445 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔