پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان بنگلہ دیش میں پرفارم کرنے ڈھاکہ پہنچ گئے۔۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش آ کر انہیں بہت خوشی ہوئی۔۔ وہ محسوس کر رہے ہیں جیسے وہ اپنےہوم گراؤنڈ میں پرفارم کریں گے۔۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پرستاروں کے لئے انہوں نے بنگالی زبان میں کچھ گیت تیار کئے ہیں جس کے لئے ماضی کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ رونا لیلیٰ نے ان کی بہت مدد کی ہے

