آئی ایم ایف دباؤ:6وزارتیں ختم،2 ضم کرنے پر منگل کو کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا

0

سرکاری ملازمین کے بوجھ کو کم کرنے کےلئے قائم کمیٹی نے حکومت کو 6 وزارتیں ختم کرنے اور 2 وزارتوں کو ضم کرنے کی تجویز دی ہے۔۔۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہو گا جس میں ان تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔۔

حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارتیں اور ادارے ختم اور ضم کرکے مزید ہزاروں اسامیاں بند کرنے کی سفارشات تیار کر لی ہیں جنہیں کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، کمیٹی نے 5 وزارتوں کے درجنوں ادارے ختم کرنے، ،پرائیوٹائز کرنے کی بھی تجاویز دی ہیں۔

سفارشات کے تحت افسروں، ماتحت ملازمین کی شرح میں 50 فیصد تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ستمبر 2024 میں کہا تھا کہ حکومت نے 6 وزارتیں ختم اور 2 ضم کرنے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے پر عملد درآمد شروع کر دیا ہے جب کہ وزارتوں میں خالی ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 16 اگست کو وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر انتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کو ہموار کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.