متحدہ عرب امارات کی حکومت اور نجی شعبے کے پاس 40 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی موجود ہے۔۔۔ ذرائع کے مطابق دبئی ملٹی کموڈیٹیز سینٹر کے کرپٹو سینٹر میں ڈیجیٹل کرنسی کی ٹریڈنگ میں عام انویسٹرز اور سرکاری ادارے سرگرم ہیں۔۔
یو اے ای کی حکومت بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل کرنسی کو ریزرو کے طور پر بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھی ہے۔۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عام ٹریڈرز اور سرمایہ کار کرپٹو کی ٹریڈنگ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔۔
واضح رہے گذشتہ ہفتے نیویارک کی اسٹاک مارکیٹ میں کرپٹو کرنسی کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔۔۔ اس وقت کرپٹو کرنسی 95 ہزار ڈالر میں ٹریڈ ہو رہی ہے