اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہے، فوجی عدالتوں کے فیصلے پاکستان کی پارلیمنٹ سے منظور کردہ قانون کے تحت دیے گئے۔
یورپی یونین کی طرف سے فوجی عدالتوں کے فیصلے پر تقنید پر ایک بیان میں دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قانونی نظام اعلیٰ عدالتوں کے ذریعے عدالتی نظرثانی کا طریقۂ کار فراہم کرتا ہے۔ ملٹری کورٹس کے فیصلے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیے گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کےلیے پُرعزم ہے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہے، یہ قانونی نظام انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔