ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران رومانیہ، صومالیہ، نیپال، جاپان، اور بنگلہ دیش کے نئے سفیروں نے صدر آصف علی زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔نئے سفیروں میں رومانیہ کے ڈین سٹوئینسکو، صومالیہ کے شیخ نور محمد حسن، نیپال کے ریٹا دھیتل، جاپان اکاماتسو شوچ اور بنگلہ دیش سے محمد اقبال حسین خان شامل تھے صدر زرداری نے نئے سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مختلف شعبوں جیسے تجارت، معیشت، اور ثقافت میں مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر اپنے ممالک اور پاکستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب سے قبل پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے معزز سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تقریب کے بعد مختلف دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Trending
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1991 پوائنٹس کی بڑی مندی
- ملٹری کورٹ نے عمران خان کے بھانجے سمیت سانحہ9مئی کے مزید 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں
- وزیرِ اعظم نے امریکا کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا: عظمیٰ بخاری
- راولپنڈی: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار، 21 جنوری کو پیش ہونے کا حکم
- رچرڈ گرینل کو گوانتاناموبے کیوں نظر نہیں آتا؟، خود مختار ملک ہیں، کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا: طاہر اشرفی
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری، خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل کی نئی دریافت
- شام: مزار کی بے حرمتی کی پرانی ویڈیو وائرل، ملک گیر پرتشدد مظاہرے
- افریقی ملک موزمبیق میں الیکشن کورٹ کے فیصلے کے بعد پرتشدد مظاہروں میں 21 افراد ہلاک