پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں ایک حملہ کیا، جس کے نتیجے میں افغان حکام کے مطابق، زیادہ تر خواتین اور بچوں سمیت 46 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ یہ حملہ مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے زیر استعمال کیمپ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔افغانستان کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت کاکہناتھاکہ پاکستانی فضائی حملوں میں چار مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں "ظالمانہ کارروائی” قرار دیا گیا۔افغان وزارت خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارت کار کو طلب کرکے باضابطہ احتجاج درج کرایا۔وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے خبردار کیا کہ امارت اسلامیہ اس کارروائی کو "لا جواب” نہیں چھوڑے گی
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ایک پاکستانی اہلکار نے تصدیق کی کہ حملہ ٹی ٹی پی کے کیمپ پر کیا گیا تھا، جو حالیہ دنوں میں جنوبی وزیرستان پر حملے کے ذمہ دار تھے، جس میں 16 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔