راولپنڈی: علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار، 21 جنوری کو پیش ہونے کا حکم

0

راولپنڈی : راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

تھانہ حسن ابدال میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 21 جنوری 2025ء تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.