9 مئی 2023 میں عسکری تنصیبات پر حملہ آور مزید 60 ملزمان کو ملٹری کورٹ نے سزائیں سنا دیں۔۔۔ ملزمان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل ہیں جن کو 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد سزائیں سنائیں، مجرموں کو قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائی گئیں، قوم حکومت اور افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ برقرار رکھنے کے عزم میں ثابت قدم ہیں۔
ملٹری کورٹ نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان پر حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤنٹس پر حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو 4 سال قید با مشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم ولد چوہدری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
سزا پانے والے مجرمان کی تفصیلات
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال قید بامشقت
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈئر (ر) جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم، رئیس احمد ولد شفیع اللہ، ارزم جنید ولد جنید رزاق،محمد عمیر ولد عبدالستار، محمد رحیم ولد نعیم خان اور علی رضا ولد غلام مصطفیٰ کو 6، 6 سال قید بامشقت
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت
- جناح ہاؤس حملے میں ملوث گروپ کیپٹن (ر) احمد محسن ولد بشیر احمد محسن، میاں عباد فاروق ولد امانت علی اور حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2،2 سال قید بامشقت
- جی ایچ کیو حملے میں ملوث سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت
- جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید اور محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو 4،4 سال قید بامشقت
- بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان، امین شاہ ولد مشتر خان، عزت گُل ولد مردت خان، نیک محمد ولد نصراللہ جان، رحیم اللہ ولد بیت اللہ، خالد نواز ولد حامد خان اور اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو 9،9 سال قید بامشقت
- ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت
- ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ اور پیرزادہ میاں محمد اسحٰق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین بھٹہ کو 3،3 سال قید بامشقت
- اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید
- پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان پر حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت
- ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤنٹس تیمرگرہ پر حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو 4 سال قید مشقت
- ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤنٹس تیمرگرہ پر حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2 سال قید بامشقت
- قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل اور گوہر رحمٰن ولد گل رحمٰن کو 7،7 سال قید بامشقت
- قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خائستہ رحمٰن کو 4 سال قید بامشقت
- پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت
- فیصل آباد میں آئی ایس آئی آفس پر حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال قید بامشقت
- فیصل آباد میں آئی ایس آئی آفس پر حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار، حمزہ شریف ولد محمد اعظم، اور امجد علی ولد منظور احمد کو 2، 2 سال قید بامشقت
- راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر، سفیان ادریس ولد ادریس اور ملزم محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل کو 2،2 سال قید بامشقت
- ایف سی کینٹ پشاور کے مرکزی دروازے پر حملے میں ملوث محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت
واضح رہے کہ اس سے قبل 21 دسمبر کو آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 میں میں ملوث 25 مجرمان کو 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی ہیں، ملزمان کی مرحلہ وار جیلوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے