پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا راج رہا۔۔۔۔ Bears نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھالتے ہی Bulls کے لئے دروازے بند کر دیئے۔۔۔۔ حصص بازار سارا دن ریڈ زون میں رہا اور کسی بھی موقع پر مارکیٹ کو گرین زون کی طرف جانے کا راستہ نہ مل سکا۔۔۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ۔۔۔۔ ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار مندی کا شکار رہا ۔۔۔۔ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سمیت میوچل فنڈز نے منافع کے لئے مال بیچنے کو ترجیح دی۔۔۔۔
ہنڈرڈ انڈیکس 1991 پوائنٹس مندی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 423 پر بند ہوا۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈھائی ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔۔۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ کسی بھی لمحے گرین زون میں داخل نہ ہو سکی۔۔
62 کروڑ 80 لاکھ حصص کے سودے 33 ارب 58 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کاروں کے 237 ارب روپے مارکیٹ میں ڈوب گئے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 14 ارب روپے پر بند ہوئی۔۔۔