سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں خوارج کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔۔۔۔ خیبرپختونخوا میں تین الگ کاروائیوں میں 13 خوارج ہلاک کر دیئے گئے ۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانی خیل میں خوارج کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ کاروائی میں دو خوارج ہلاک ہوئے۔۔۔
ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلجنس بیسڈ آپریشن ، 5خوارج جہنم واصل جبکہ 8 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔۔۔
سیکیورٹی فورسز کی ضلع جنوبی وزیرستان میں تیسری کاروائی کی۔۔ 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 8 خوارج زخمی ہوئے۔۔۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے میجر محمد اویس شہید ہو گئے۔۔۔ میجر محمد اویس شہید نے سوگواران میں اہلیہ ایک بیٹا، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔۔۔
