7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل غزہ میں 201 فلسطینی صحافیوں کو شہید کر چکا ہے۔۔۔ تازہ واقعہ آج غزہ میں پیش آیا جہاں القدس ٹی وی کے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 صحافی زندہ جل کر شہید ہو گئے۔۔۔
دنیا کو اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی دکھانے سے روکنے کےلئے صہیونی ریاست نے ظلم کی ہر حد کو عبور کیا۔۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ سوا سال میں اب تک 45 ہزار 400 فلسطینی غزہ میں شہید ہو چکے ہیں جن میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے