وزیراعظم کا آذری صدر سے رابطہ،طیارے کےالمناک حادثے پر تعزیت کی

0

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر بات کی اور 25 دسمبر کو اذال ایئر لائن کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آذربائیجان کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم آذربائیجان کے برادر عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے برادر عوام صبر و استقامت سے اس سانحے کا سامنا کریں گے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان شاندار دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر علییوف کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کو درکار ہر تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر علییوف نے افسوسناک واقعے کے تناظر میں حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اس موقع آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا دونوں ممالک درمیان دوستی کے پائیدار رشتے کا عکاس ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ بھی کیا اور گزشتہ روز طیارے کے حادثے کے حوالے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.