جمہوریہ فجی کی وزیر اعظم نےمتنازعہ ویڈیو لیک ہونے پر خاتون وزیرکو برطرف کر دیا

0

میلانیشیا کے جزیرہ نما ملک جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم سیتیونی ربوکا نے سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد خواتین، بچوں اور سماجی تحفظ کی وزیر لنڈا تبویا کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔ محترمہ تبویا نے اس ویڈیو کو نجی قرار دیتے ہوئے اس کی غیر مجاز گردش کو رازداری کی سنگین خلاف ورزی اور غیر قانونی عمل کہا۔برطرف وزیر لنڈا تبویا کے مطابق، ویڈیو ان کے شوہر کے لیے ذاتی طور پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ویڈیو کے لیک ہونے کا ذریعہ ابھی تک نامعلوم ہے۔دوسری طرف وزیر اعظم نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا کہ لنڈا تبویا کو ہٹانا ان کی پارٹی اور کابینہ کی ساکھ کو بچانے کے لیے ضروری تھا۔

وزیر اعظم سیتیونی ریوکا نے برطرف وزیر لنڈا تبویا کی جگہ ان کے معاون وزیر سشی کرن کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ برطرفی کا فیصلہ کابینہ کے ضابطہ اخلاق کے تحت کیا گیا، حالانکہ فجی کے آئین میں وزراء کے طرز عمل کے لیے کوئی جامع قوانین موجود نہیں ہیں۔

برطرف وزیر لنڈا تبویا پر اب قانونی کارروائی کرنے کا اختیار ہے۔ وزیر اعظم نے ویڈیو کے لیک ہونے سے پیدا ہونے والے سیاسی اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے ارکان کو مستقبل میں محتاط رہنے کی تلقین کی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.