راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔ اسپیشل جج شاہ رخ اجمند نے کیس کی سماعت کی۔۔۔
کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر بنیامین نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔۔۔ گواہ نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کی۔۔۔
بشری بی بی کے وکیل نے گواہ پر جزوی جرح بھی کی،ائندہ سماعت پر بھی ملزمہ کے وکیل گواہ پر اپنی جرح مکمل کریں گے۔
بعدازاں بانی پی ٹی ائی کے وکیل سلمان صفدر بھی گواہ پر جرح کریں گے۔ کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر بنیامین نے 100صحفات پر مشتمل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔۔
توشہ خانہ تحائف کے ریکارڈ سے متلعق 2 رجسٹر بھی عدالت پیش کیئے گئے۔۔۔گواہ نے پرائیویٹ اپریزر کا قانونی طریقہ کار بھی عدالت پیش کر دیا۔
کیس میں ابتک مجموعی طور پر 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی جا چکی ہے۔ سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی عدالت پیش ہوئے۔ ۔سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، فیصل چویدری بھی عدالت موجود تھے

