طالبان انتظامیہ نے ایک نیا ضابطہ نافذ کیا ہے جس کے تحت رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو پڑوسیوں کی پرائیویسی میں مداخلت کرتی ہیں ۔ اس اقدام کو افغان معاشرے میں رازداری کو فروغ دینے اور خواتین کی زندگیوں میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نئی تعمیرات میں ایسی کھڑکیوں کو شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو پڑوسی گھروں کے صحن، کچن، یا دیگر ذاتی جگہوں کو نظر آئیں۔موجودہ عمارتوں کو قانون کی تعمیل کے لیے ایسی کھڑکیوں کو یا تو بند کرنا ہوگا یا ان میں ترمیم کرنی ہوگی۔میونسپل حکام اور مقامی انتظامیہ کو اس ضابطے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
طالبان کے ترجمان کے مطابق، اس اقدام کا مقصد خواتین کی نجی جگہوں کے تقدس کو محفوظ رکھنا اور ان کی زندگی میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو روکنا ہے۔یہ قانون ثقافتی اور مذہبی اقدار کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

