سعودی پولیس نے گذشتہ ہفتے 23 ہزار 194 افراد کو گرفتار کر لیا جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔۔۔
19 سے 25 دسمبر کے دوران 13 ہزار افراد کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔۔۔ 6210 افراد کو بارڈر سیکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔۔ 1536 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔۔
گرفتار ہونے والوں میں 41 فیصد یمنی، 57 فیصد ایتھوپیا اور 2 فیصد دیگر ممالک کے باشندے ہیں۔۔
حراست میں لئے گئے افراد میں 28 ہزار 605 مرد اور 2534 خواتین شامل ہیں۔۔
9094 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔۔

