پاکستان میں ترکی کے سفیر عرفان نیزیروگلو نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا۔ سفیر نے پاکستان یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) اور نیشنل پریس کلب (NPC) کو دوطرفہ اقتصادی، سفارتی، اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں اہم شراکت دار قرار دیا۔ترک سفارتخانے میں میڈیا رہنماؤں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران، سفیر نے تجارت، سیاحت، اور ادارہ جاتی رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔ وفد میں محمد افضل بٹ (صدر PFUJ)،اظہر جتوئی (صدر NPC)،نیئر علی (سیکرٹری NPC)اورطارق علی ورک (صدر RIUJ)شامل تھے
دوطرفہ ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخی گہرائی کو اجاگر کیا، جن کی بنیاد پاکستان کی آزادی کے وقت رکھی گئی تھی۔اور سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور جنرل ضیاء الحق کے ادوار میں مضبوط تعلقات کو یاد کیا۔پاکستان اور ترکی کی نوجوان آبادی کو مستقبل کے تعاون کی بنیاد قرار دیا دوران میٹنگ دوطرفہ تجارت بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیا۔بین الاقوامی تجارتی کانفرنسوں کے انعقاد کے امکانات پر زوردیاگیا NPC کے پلیٹ فارم کو دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے استعمال کرنے کی تجویز۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

