پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں افغانستان کے حالیہ دورے کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران محمد صادق خان نے اپنے دورہ افغانستان کے دوران ہونے والی اہم پیش رفتوں اور ملاقاتوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کا محور دوطرفہ تعلقات، علاقائی استحکام، اور باہمی تعاون تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی استحکام اور امن کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
اس دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اور انہوں نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خد و خال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس ملاقات سے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

