محمد سلیم نے باضابطہ طور پر کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ محمد سلیم نے 1995 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہیں جرمنی، رومانیہ، بحرین اور کینیڈا میں مختلف اہم اسائنمنٹس سونپی گئیں 2020 سے 2022 تک تنزانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اپنے افتتاحی بیان میں، محمد سلیم نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کو سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی لحاظ سے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
کینیڈا میں 400,000 سے زیادہ پاکستانیوں پر مشتمل کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد سلیم کاکہناتھاکہ "پاکستان ہماری پہچان ہے۔ چھوٹے سیاسی گروپوں میں تقسیم ہونے کے بجائے، ہمیں ایک مربوط اور متحد کمیونٹی کے طور پر کام کرنا چاہیے۔”انہوں نے پاکستانی تارکین وطن کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پُل کے طور پر اہم قرار دیا۔

