گلگت بلتستان نے غیر مقامی سیاحوں کے لیے نئے ٹیکس لاگو کیے ہیں، جن کا مقصد علاقے میں سیاحت کے دباؤ کو کم کرنا اور مقامی انفراسٹرکچر کو سہارا دینا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
گلگت بلتستان میں داخل ہونے والی ہر گاڑی پر PKR 2,000 ٹیکس چارج ہوگا اسی طرح فی موٹر سائیکل سوار PKR 500 چارج کیا جائے گا جبکہ خطے کے غیر مقامی ہوٹل مالکان کو بھی اضافی فیس ادا کرنی ہوگی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق نئے ٹیکس سے توقع ہے کہ سیاحتی سرگرمیوں کو بہتر طور پر کنٹرول کیا جا سکے گا۔اور یہ اقدام سڑکوں، ہوٹلوں اور دیگر سہولیات کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا۔

