ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک نے دوشنبے میں تاجکستان کے صدر ایمان علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔۔۔
خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی کے معاملات پر دونوں جانب سے کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔۔
تاجک صدر نے پاکستان کے ساتھ مضبوط سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دہشت گردی، شدت پسندی، بنیاد پرستی، منشیات کی روک تھام کے خاتمے کیلئے مشترکہ تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا پاکستان اور تاجکستان تاریخی اعتبار سے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک میں جغرافیائی لحاظ اور زبان کی بنیاد پر بھی مضبوط تعلقات ہیں