سال 2024 میں پاکستانی کرنسی کو ڈالر سے سخت مسابقت کرنا پڑی۔۔ اجارہ داری کی اس جنگ میں روپے نے ڈالر کو مات دے دی۔۔۔ گو کہ پاکستان پر غیر ملکی ادائیگیوں کا بوجھ رہا لیکن اس کے باوجود روپے نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔
سال 2024 میں امریکی ڈالر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا۔۔۔ یکم جنوری کو امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے کا تھا۔۔
سال کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے میں فروخت ہوا۔۔ اس طرح ایک سال میں امریکی کرنسی 3 روپے 31 پیسے قدر کھو بیٹھی

