پاکستان یکم جنوری 2025 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ مدت کا آغاز کر رہا ہے۔ اس تاریخی اقدام سے پاکستان عالمی سطح پر اپنے سفارتی کردار کو مزید مضبوط کرے گا اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اہم چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی آٹھویں مدت ہے، جسے 193 رکنی جنرل اسمبلی میں 182 ووٹوں کی زبردست حمایت کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا۔ایشیائی نشست کے لیے پاکستان نے جاپان کی جگہ سنبھالی ہے اور دیگر نومنتخب اراکین میں ڈنمارک، یونان، پاناما، اور صومالیہ شامل ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی چیلنجز کے حوالے سے پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جنگوں، اسلحے کی دوڑ، اور بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی مسابقت۔شامل ہیں
سلامتی کونسل کی تشکیل:
- پانچ مستقل ارکان: امریکہ، روس، چین، برطانیہ، اور فرانس۔
- دس غیر مستقل ارکان: پاکستان کے ساتھ الجزائر، گیانا، جنوبی کوریا، سیرا لیون، سلووینیا، اور دیگر نومنتخب اراکین شامل ہیں۔

