شام: احمد الشارع کی عیسائی اقلیتی رہنماؤں اور کرد کمانڈروں سے ملاقات

0

شام کی عبوری حکومت کے سربراہ، احمد الشارع، نے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ مذاکرات پیر اور منگل کو دارالحکومت دمشق میں عیسائی اقلیتی رہنماؤں اور کرد کمانڈروں کے ساتھ منعقد ہوئے۔

مسیحی وفد سے ملاقات:

کیتھولک، آرتھوڈوکس، اور اینگلیکن کمیونٹیز کے رہنماؤں پر مشتمل مسیحی وفد نے احمد الشارع سے ملاقات کی۔جس میں مکالمے کی اہمیت اور شام میں مسیحی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مرکزی موضوعات رہے۔ملاقات کے بعد، شرکاء نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر پیغامات شیئر کیے، جس میں مثبت بات چیت اور شمولیت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کرد قیادت سے بات چیت:

پیر کو ہونے والی ملاقات شام کی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) اور احمد الشارع کے درمیان حالیہ تعلقات میں پیش رفت کا اشارہ دیتی ہے۔ملاقات اس وقت ممکن ہوئی جب کرد مسلح گروپ نے حیات تحریر الشام سے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔ملاقات میں ایجنڈےکے طورپراقلیتوں کے حقوق پر تبادلہ خیال،شام میں کرد اور عرب کمیونٹیز کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینااورمستقبل کے مذاکرات کے لیے روڈ میپ کا قیام شامل تھا

شام میں جاری بحران کے تناظر میں، یہ ملاقاتیں ملک کی متنوع برادریوں کے درمیان شمولیت، تعاون، اور اعتماد سازی کے لیے ایک اہم قدم ہیں۔اقلیتوں کے حقوق اور قومی مفاہمت کے لیے جاری کوششیں شام کے مستقبل کی سمت کا تعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.