نیا سال نیا ریکارڈ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 17 ہزار کی نئی بلندی بھی عبور کر لی

0

نیا سال نیا ریکارڈ ۔۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 2025 کے پہلے روز ہی شاندار اننگز کا آغاز۔۔۔ ایک لاکھ 17 ہزار کی نئی بلندی پر کمند ڈال دی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1881 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا ۔۔۔۔

کاروبار کھلتے ہی Bears مارکیٹ میں داخل ہوئے اور انڈیکس سے 400 پوائنٹس لے اڑے۔۔۔ سیشن شروع ہونے کے چھ منٹ بعد ہی Bulls  نے مارکیٹ سے Bears کو مار بھگایا۔۔۔۔ خریداری شروع ہوتےہی انڈیکس نے تیزی سے اوپر کی طرف سفر شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ میں 2200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

مارکیٹ میں 95 کروڑ 62 لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔۔۔۔ کاروباری مالیت 46 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رہی۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 175 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 670 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.