ترکیہ کے کاروباری دارالخلافہ استنبول میں فلسطینیوں کے حق میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت صدر رجب طیب اردگان کے صاحبزادے بلال اردگان نے کی۔۔
مظاہرے سے خطاب میں بلال اردگان نے کہا کوئی یہ نہ سوچے کہ ترکیے سو رہا ہے۔ کوئی یہ نہ سوچے کہ آج صبح جب دنیا سو رہی ہے تو ترک مسلمان بھی سو رہے ہیں۔ نہیں، ہم کھڑے ہیں، ہم زندہ ہیں۔ ہم فلسطین کی حمایت کے لیے ایک بڑی جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔
مظاہرے میں ترک عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔ لوگ اپنی فیمیلز کے ساتھ احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے