مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے تمام فریقین کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد ملک گیر دھرنوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے معاہدے پر فوری عمل درآمد کی امید ظاہر کی اور مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ پرامن طور پر اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔علامہ ناصر عباس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امن معاہدے کو فوری طور پر نافذ کرے اور کسی قسم کی تاخیر سے گریز کرے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے حالیہ واقعات کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے بے گناہ جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ "بے گناہوں کا خون بہانے سے ساکھ متاثر ہوئی ہے، اور صرف شفافیت اور انصاف کے ذریعے امن بحال کیا جا سکتا ہے۔”