حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔۔ یہ ملاقات ہفتے یا پیر کو ہو گی۔۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اجلاس میں مذاکرات کے سب سے زیادہ حامی نظر آئے۔۔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اپنے مطالبات تحریری شکل میں حکومت کو پیش کرے گی۔۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئیے کردار ادا ادا کیا۔۔۔ پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئیے سینئر ترین ججز پر مشتمل کمیشن کے قیام کا مطالبہ نہیں کیا۔۔
بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی ٹیم کی ملاقات کے روز عدالتوں میں مقدمات کی تاریخ نہ رکھنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 19 مجرموں کی سزاؤں کی معافی کا خیر مقدم کیا۔۔ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے ہو گا۔۔