اکتوبر 2023 سے غزہ اسرائیل جنگ میں اب تک 28 اسرائیلی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں معصوم بچوں پر فائرنگ اور بم حملے کرنے والے اسرائیلی فوجی خودکشیاں کر رہے ہیں۔۔۔
اس جنگ میں اب تک 891 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔ 5569 فوجی زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔
بڑی تعداد میں فوجی نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔۔ ان کا خصوصی نفسیاتی اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے۔۔۔ نفیساتی اور زخمی اسرائیلی فوجی اب کسی بھی جنگ میں شرکت کے قابل نہیں رہے ہیں