Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،دلہن کا والد ڈانس کرتے ہوئےجاں بحق

نومبر 26, 2026

جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں

نومبر 26, 2026

پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ، آخری میچ سے باہر
تازہ ترین

روہت شرما کا ٹیسٹ کیریئر ختم ، آخری میچ سے باہر

EditorBy Editorجنوری 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سڈنی : سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر-ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے بھارتی کپتان روہت شرما کو پلیئنگ الیون سے باہر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بات بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کی۔

روہت شرما نے بھارت کے لیے 67 ٹیسٹ کھیلے، ہو سکتا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی ٹیم کی طرف سے طویل دورانیے کی کرکٹ نہ کھیل سکیں۔

ذرائع نے کہا کہ میلبرن میں کھیلا گیا سیریز کا چوتھا ٹیسٹ روہت شرما کا آخری ٹیسٹ ثابت ہو سکتا ہے، اگر بھارتی کرکٹ بورڈ مداخلت نہیں کرتا اور ان سے آخری بار کھیلنے کی درخواست نہیں کرتا تو اس صورت میں اس فیصلے کے تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

شبمن گل پلیئنگ الیون میں روہت شرما کی جگہ لینے کے لیے تیار ہیں اور وہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے، توقع ہے کہ کے ایل راہول اور یشسوی جیسوال سیریز کے آخری میچ میں اوپننگ کریں گے۔

روہت شرما نے سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت کے آخری ٹریننگ سیشن میں مختصر وقت کے لیے حصہ لیا، اہم میچ سے قبل روہت شرما کو ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچز اور نائب کپتان جسپریت بمراہ سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ساتھی کرکٹر کے پہلے بیچ کے ساتھ نیٹ میں ٹریننگ نہیں کی، ٹریننگ کرنے والوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، کے ایل راہول اور یشسوی جیسوال شامل تھے، روہت شرما کیچنگ پریکٹس سیشن کے دوران بھی غیر حاضر تھے۔

تاہم روہت شرما آخر میں نیٹ پر پہنچے اور صرف 10 منٹ تک بلے بازی کی، اس کے بعد انہیں مشہور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) کے ایک اسٹینڈ کے قریب گوتم گمبھیر اور جسپریت بمراہ کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کرتے ہوئے دیکھا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیسٹ میچ کے موقع پر ایس سی جی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پلیئنگ الیون میں روہت شرما کے شامل ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا، جب کہ یہ پریس کانفرنس روایت کے برعکس کپتان کے بجائے کوچ نے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی روایت ہے، ہیڈ کوچ یہاں موجود ہے، یہ کافی ہونا چاہیے، یہ بہت ہونا چاہیے، میں کل وکٹ کا جائزہ لے کر ٹیم کو حتمی دوں گا۔

جب ان سے روہت شرما کی ٹیم بھارت کی منصوبہ بندی کا حصہ ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا تو گوتم گمبھیر نے دہرایا کہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا، ہم وکٹ دیکھیں گے اور کل پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے۔

جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا تو گوتم گمبھیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جواب وہی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں،دلہن کا والد ڈانس کرتے ہوئےجاں بحق

    نومبر 26, 2026

    جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.