پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سےجوڑنے والی کیبل خراب:پی ٹی اے

0

انٹرنیٹ صارفین اور فری لانسرز کیلئے بری خبر۔۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے جوڑنے والی کیبل خراب ہو گئی جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے۔۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔۔ کیبل خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔۔

متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.