2035تک جی ڈی پی 1000 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم ہے:احسن اقبال

0

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے اڑان پاکستان کے تحت آٹھ شعبوں کی برآمدات کو بڑھایا جائے گا۔۔ سالانہ 60 سے 100 ارب ڈالر کی برآمدات صرف چین کو کی جا سکتی ہیں۔۔ سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل اہم کردار ادا کریں گے

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نےمعاشی ترقی کیلئے ہانچ سالہ منصوبہ اڑان پاکستان کا آغاز کر دیا یے جس کے تحت آٹھ شعبوں کو چنا گیا ہے۔۔

زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹیکنالوجی ، بلیو اکانومی اور تخلیقی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھایا جائے گا ۔۔۔انھوں نے کہا کہ 2029 تک 60 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔۔

صرف چین کو سالانہ 60 سے 100 ارب ڈالر کی برآمدات کی جا سکتی ہیں۔۔ گزشتہ چار سالوں میں تل کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہیں۔۔۔ پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنایا جائے گا ۔۔۔

شرح نمو کو پہلے پانچ سال 6 فیصد جبکہ آئندہ دو دہائیوں میں ہدف 8 سے 10 فیصد ہو گا تاہم اس کیلئے ضروری ہے سیاسی استحکام، امن اور پالیسیوں میں تسلسل رہے ۔۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان نے معاشی اڑان کے تین مواقعے ضائع کیا اب ہم اڑان کا موقع ضائع ہونے نہیں ہونے دیں گے۔۔ معاشی ٹیک آف کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا

انھوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے قوم کو ڈپریشن میں ڈال دیا ہے۔۔ اس سیاسی جماعت نے قوم کا سیلف امیج تباہ کیا تاہم ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا انھوں نے کہا کہ ملک میں ترسیلات زر نہ بھیجنے کا مطالبہ کرنے والوں نے معاشی دہشتگردی کی ہے تاہم گزشتہ ایک ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.