نئے سال کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ ادارہ شماریات نے ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں3.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
گزشتہ ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں 10.2 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔۔۔ پیاز 4.9 فیصد، کیلا 1.6 فیصد جبکہ دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہو گئی۔۔۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 13.4 فیصد اور آلو 5.6 فیصد سستے ہوئے۔۔۔ دال چنا، انڈوں اور لہسن کی قیمت میں معمولی کمی آئی۔۔
گزشتہ ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،،10 کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا