اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود سرمایہ کار 4ارب روپے سے محروم

0

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آخری روز۔۔۔۔ حصص بازار اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔۔۔ اختتام پر انڈیکس میں 467 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن سرمایہ کار 4 ارب روپے کا نقصان اٹھا کر گھر کو لوٹے۔۔۔۔

پہلے سیشن میں Bears  نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھالا اور ڈیڑھ ہزار پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ دوسرے سیشن میں Bulls  نے مارکیٹ کو سہارا دیا لیکن سرمایہ کاروں کے ڈوبے ہوئے پیسے تر نہ سکے۔۔۔۔

93 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے 39 ارب 62 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 633 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.